پاکستان

جے یو آئی کا سینیٹ کے ضمنی انتخاب میں یوسف رضا گیلانی کی حمایت کا اعلان

جمعیت علمائے اسلام(جے یو آئی) نے سینیٹ کے ضمنی انتخاب میں پیپلز پارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔سینیٹ کی 6 خالی نشستوں پر ضمنی انتخاب 14 مارچ کو ہوگا۔
سینیٹ کی جن نشستوں پر ضمنی انتخابات ہوں گے ان میں یوسف رضا گیلانی، مولانا غفور حیدری اور نثار کھوڑو کی خالی کردہ نشستیں شامل ہیں جب کہ جام مہتاب، شہزادہ احمد عمر اور سرفراز بگٹی کی خالی کردہ نشستوں پر بھی ضمنی انتخابات ہوں گے۔
اسلام آباد کی ایک، سندھ کی 2 اور بلوچستان کی 3 نشستوں پر سینیٹ کا ضمنی انتخاب ہوگا۔14 مارچ کو ہونے والے سینیٹ کے ضمنی انتخاب میں اسلام آباد کی نشست پر جمعیت علمائے اسلام ف کے ارکان یوسف گیلانی کو ووٹ دیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button