پاکستان

سائفر کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے: علی امین گنڈا پور کا مطالبہ

پشاور: وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ سانحہ کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حق کا ساتھ دینے والے کارکنوں کو سلام پیش کرتا ہوں، پی ٹی آئی کے بانی پر غیر قانونی مقدمات بنائے گئے، آصف علی زرداری نے توشہ خانہ سے غیر قانونی طور پر گاڑیاں لیں۔ افسوس آصف علی زرداری ملک کے صدر بن گئے۔
علی امین گنڈا پور نے کہا کہ افسوس شہباز شریف نے منی لانڈرنگ کی، وہ آج ملک کے وزیراعظم ہیں، پی ٹی آئی کے بانی کو منصفانہ ٹرائل کرکے جلد رہا کیا جائے، سائفر پی ٹی آئی حکومت کے خلاف سازش تھی، سائفر سازش کے پیچھے آلہ کار ایک دن سامنے آئیں گے۔
وزیر اعلی خیبرپختونخوا کا مزید کہنا تھا کہ چیف جسٹس آف پاکستان سائفر کیس پر جوڈیشل کمیشن بنائیں، مینڈیٹ چوری کے خلاف کمیشن بنایا جائے، ہمارا مطالبہ ہے کہ تحریک انصاف کا مینڈیٹ واپس کیا جائے’ چیف الیکشن کمشنر کو آئین توڑنے والے نظر نہیں آ رہے؟
انہوں نے کہا کہ افسوس ہماری مخصوص نشستیں ڈھٹائی کے ساتھ دوسری جماعتوں کو دی گئیں، ہمیں مجبور نہ کیا جائے، جب تک ہمیں ہمارا حق نہیں مل جاتا ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے، پی ٹی آئی کے بانی کو رہا نہیں کر دیا جاتا، ہم ایک ٹیم بن کرپشن، ظلم اور ناانصافی کے خلاف جہاد کریں گے۔
علی امین گنڈا پور کا مزید کہنا تھا کہ ہم خیبرپختونخوا کو مثالی صوبہ بنائیں گے، خیبرپختونخوا میں امن لائیں گے، اسی جذبے سے اپنا حق بھی لیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button