پاکستان

متوقع وزیر خزانہ محمد اورنگزیب 3 کروڑ ماہانہ تنخواہ اور دوہری شہریت چھوڑنے کیلئے تیار

اسلام آباد:پاکستان کے متوقع وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نیا عہدہ سنبھالنے اور ملک کی بیمار معیشت کو درست کرنے کیلئے تین کروڑ روپے ماہانہ تنخواہ اور ڈچ شہریت چھوڑنے کیلئے تیار ہیں۔
محمد اورنگزیب کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ متوقع وزیر خزانہ نے اپنی ڈچ شہریت چھوڑنے کیلئے کارروائی شروع کردی ہے، اگرچہ وزیراعظم شہباز شریف نے اپنی کابینہ کا اعلان نہیں کیا لیکن محمد اورنگزیب میاں نواز شریف سے ملاقات کرچکے ہیں، انہوں نے فنانس پر وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں بھی شرکت کی جب کہ اجلاس میں اسحاق ڈار موجود نہیں تھے۔محمد اورنگزیب نے اپنی دوسری شہریت چھوڑنے کیلئے درخواست دیدی ہے کیونکہ پاکستانی قوانین کے مطابق دوہری شہریت کا حامل شخص سرکاری عہدہ نہیں رکھ سکتا۔
محمد اورنگزیب بینکوں کے 5 سب سے زیادہ تنخواہ لینے والے سی ای اوز کی فہرست میں شامل ہیں، فی الحال وہ حبیب بینک لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو افسر ہیں۔2023 کی ایچ بی ایل کی سالانہ رپورٹ کے مطابق محمد اورنگزیب کو 352 ملین روپے سالانہ تنخواہ اور دیگر مراعات و سہولتیں دی گئیں، اس کا مطلب یہ ہوا کہ ان کی ماہانہ تنخواہ تقریبا 3 کروڑ روپے ہے جس وقت محمد اورنگزیب اپنی منافع بخش ملازمت اور دوہری شہریت کی قربانی دینے کیلئے تیار ہیں، اس وقت یہ واضح نہیں کہ وہ ملک کی کمزور معیشت سے کیسے نمٹیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button