پاکستانتازہ ترینجرائم

طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کے قتل میں ملوث مزید 2 ملزم گرفتار

لاہور(بیورورپورٹ)آرگنائزڈ کرائم یونٹ نے طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کے قتل میں ملوث مزید دو ملزم گرفتار کرکے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردئیے۔آرگنائزڈ کرائم یونٹ کے مطابق گرفتار ملزمان میں ثمر گل اور شیراز خان شامل ہیں، دونوں ملزموں کو خیبر پختونخوا سے گرفتار کیا گیا، دونوں ملزموں نے گرفتار شوٹرز اظہر اور الیاس کو پناہ دی تھی۔تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ مفرور ملزم عارف نے اظہر اور الیاس کو اسلحہ ڈیلر اکرم خان کے پاس بھیجا تھا، اکرم خان نے دونوں شوٹرز کو خیبر پختوخوا ثمر اور شیراز کے پاس بھیجا تھا۔ذرائع کے مطابق پولیس کو اسلحہ ڈیلر اکرم خان کی بھی تلاش ہے، گرفتار ملزموں سے "پینل آف آفیسرز” تفتیش کر رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button