علاقائی

ڈپٹی کمشنر قراة العین ملک کا کلرکہار میں مستحقین میں مفت راشن تقسیم

چکوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایات کے مطابق مستحق خاندانوں کو ان کے گھروں کی دہلیز پر نگہبان رمضان پیکیج کے تحت مفت راشن کی تیز رفتار فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے تاکہ راشن کی تقسیم بروقت مکمل کی جا سکے۔ یہ بات ڈپٹی کمشنر قراة العین ملک نے دورہ کلر کہار کے دوران مستحقین کے گھروں پر جا کر مفت راشن تقسیم کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر اے سی کلر کہار اور سی او میونسپل کمیٹی بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ نگہبان رمضان پیکج کا مفت راشن تیز رفتاری سے مستحقین تک پہنچانے کے لئے ترسیل و تقسیم کے تمام تر عمل کی ہمہ وقتی نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ رمضان المبارک کے آغاز سے قبل راشن کی فراہمی مکمل کر لی جائے۔ انہوں نے کہا کہ تقسیم و ترسیل پر مامور انتظامی عملہ کی کارکردگی کی کڑی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے تاکہ کسی بھی علاقہ میں مستحق خاندانوں کو مفت راشن کی فراہمی میں تاخیر نہ ہونے پائے۔ ڈپٹی کمشنر قراة العین ملک نے کلر کہار کی تحصیل انتظامیہ کو ہدایت کی کہ نگہبان رمضان پیکج پر تیز رفتار عملدرآمد حکومتِ پنجاب کی جاری کردہ گائیڈ لائن کی روشنی میں مکمل کیا جائے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button