علاقائی

کمشنر ہزارہ نے پودا لگاکر شجر کاری مہم کا آغازکردیا

خان پور (بیورورپورٹ)کمشنر ہزارہ ڈویژن سید ظہیر السلام نے ہری پور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیراہتمام ہزارہ موٹر وے پر خانپور انٹر چینج چیچیاں کے مقام پر پودا لگا کر موسم بہار کی شجرکاری مہم کا افتتاح کر دیا کمشنر ہزارہ سید ظہیر السلام شجرکاری کے افتتاح کے لیے خانپور انٹر چینج چیچیاں پہنچے تو ان کا استقبال ڈپٹی کمشنر ہری پور خان محمد ۔ ڈی پی او ہری پور عمر خان گنڈاپور ۔ موٹر وے پویس اور محکمہ فارسٹ کے افسران ۔ اسسٹنٹ کمشنر خانپور محمد فراز قریشی کے علاوہ ہری پور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے بانی سید صفدر زمان شاہ اور عہدیداران ۔ ممبران کے علاوہ ضلعی انتظامیہ نے کیا اس موقع پر کمشنر ہزارہ سید ظہیر السلام کے علاوہ مختلف محکمہ جات کے افسران اور ہری پور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے عہدیداران نے پودے لگا کر موسم بہار کی شجرکاری مہم میں حصہ لیا اس موقع کمشنر ہزارہ ڈویژن سید ظہیر السلام نے کہا کہ ملک بھر میں ہونے والی شجرکاری سے موسمیاتی تبدیلوں پر اچھے اثرات مرتب ہوں گے انہوں نے کہا کہ ہزارہ موٹر وے کے دونوں اطراف پر زیادہ سے زیادہ شجرکاری کرنے سے ہزارہ موٹر وے پر سفر کرنے والے سیاحوں کے لیے ایک خوبصورت منظر پیش کرے گا کمشنر ہزارہ سید ظہیر السلام نے شجرکاری کا اہتمام کرنے پر ہری پور چیمبر آف کامرس کے عہدیداران اور ہری پور کی سیاسی سماجی اور کاروباری شخصیت سید صفدر زمان کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button