پاکستان

صدارتی انتخاب: سپیکر پنجاب اسمبلی نے 9 مارچ کو اجلاس طلب کر لیا

سپیکر پنجاب اسمبلی محمد احمد خان نے صدارتی انتخابات کے لئے پنجاب اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا۔
سپیکر پنجاب اسمبلی نے اجلاس 9 مارچ کو دن 10 بجے طلب کیا ہے، سپیکر ملک محمد احمد خان نے صدارتی انتخاب رولز 1988 کی قاعدہ 9 کی شق بی کے تحت حاصل اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے اجلاس طلب کیا ہے۔
ملک محمد احمد خان نے کہا کہ اجلاس میں پنجاب اسمبلی کے ارکان نئے صدر کے انتخاب کے لئے اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔
سپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ اجلاس میں صدر مملکت کے انتخاب کے لیے ووٹنگ ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button