پاکستان

وفاق و پنجاب کابینہ کی تشکیل: شہباز، نواز ملاقات میں نام فائنل کئے جائینگے: ذرائع

وفاق اور پنجاب کابینہ تشکیل دینے کا معاملہ التوا کا شکار ہو گیا، ذرائع کے مطابق شہبازشریف، نوازشریف سے ملاقات کر کے وفاقی کابینہ کے ناموں کو فائنل کریں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ کابینہ کے مشاورتی اجلاس میں مریم نوازشریف بھی موجود ہوں گی، اسی اجلاس میں پنجاب کابینہ سے متعلق بھی حتمی ناموں کا فیصلہ کیا جائے گا۔

شہبازشریف اور نوازشریف کی آج یا کل ملاقات متوقع ہے، کابینہ کے نام فائنل کرلئے گئے، حتمی فیصلہ نوازشریف سے ملاقات میں کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کچھ افراد کو کابینہ میں شامل کرنے یا نہ کرنے، وزارتوں سے متعلق بھی معاملات پر حتمی فیصلہ نہیں ہوسکا تھا۔

کچھ اتحادی جماعتوں کو وزارتیں دینے سے متعلق معاملات بھی زیر غور تھے، جن پر حتمی فیصلہ شریف برادران کے درمیان ملاقات میں کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button