پاکستان

مریم نواز نے ایک لاکھ گھروں کی تعمیر کے لیے جامع پلان طلب کرلیا

لاہور: وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے ایک لاکھ گھروں کی تعمیر پر عملدرآمد کے لیے جامع پلان طلب کرلیا ۔مریم نواز کی زیر صدارت اپنی چھٹ، اپنا گھر منصوبے کے حوالے سے اجلاس ہوا، وزیراعلی پنجاب نے منصوبے پر عملدرآمد کے لیے جامع پلان طلب کرتے ہوئے 6 ہفتوں میں ماڈل گھر تیار کرنے کی ہدایت کی۔منصوبے کے تحت پنجاب کے ہر ضلع میں کم آمدنی والے افراد کے لیے گھر بنائے جائیں گے۔ وزیراعلی پنجاب نے گھروں کی ڈاؤن پے منٹ اور ماہانہ قسط کم سے کم رکھنے کی ہدایت کی ہے۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں کم آمدنی والے بے گھر افراد کو گھر دیں گے، غریبوں کے لیے چھت فراہم کرنا ہمارا منشور ہے، وعدہ ضرور پورا کریں گے۔
وزیراعلی پنجاب نے مزید کہا ہے کہ پہلے سے تیار شدہ گھروں کی تعمیر میں تعمیراتی معیار اور پائیداری کو مدنظر رکھا جائے، کم آمدنی والے افراد کے گھر شہروں کے قریب ہونے چاہئیں تاکہ آمدورفت میں آسانی ہو۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button