پاکستان

یاسمین راشد کی9 مئی جلاؤ گھیراؤ کیس میں ضمانت منظور

لاہور: گلبرگ جلاؤ گھیراؤکیس میں پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی 9مئی کو درخواست ضمانت منظور کرلی گئی۔
انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج ارشد جاوید نے درخواست ضمانت پر فیصلہ سناتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت منظور کر لی۔
انسداد دہشت گردی کی عدالت نے یاسمین راشد کو پانچ لاکھ روپے کے مچلکے بطور ضمانت جمع کرانے کا بھی حکم دیا۔
واضح رہے کہ تھانہ گلبرگ پولیس نے ڈاکٹر یاسمین راشد کے خلاف 9 مئی کو توڑ پھوڑ کا مقدمہ درج کیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button