پاکستانتازہ ترینعلاقائی

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو توہین عدالت پر چھ ماہ قید کی سزا

اسلام آباد ہائی کورٹ نے توہین عدالت کیس میں ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو 6 ماہ قید کی سزا سنادی اور جرمانہ بھی عائد کردیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے شہریار آفریدی کی گرفتاری کے لیے ایم پی او آرڈر جاری کرنے پر ڈی سی اسلام آباد کے خلاف توہین عدالت کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے ڈی سی اسلام آباد کو توہین عدالت کا مرتکب قرار دے دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے بھی سزا کو ایک ماہ کے لیے معطل کرتے ہوئے اپیل کے لیے وقت دیتے ہوئے عدالتی فیصلے کی کاپی وزیر اعظم پاکستان کو بھیجنے کی ہدایت کی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈی سی اسلام آباد کو 6 ماہ قید کے ساتھ ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی۔ اس کے علاوہ عدالت نے ایس ایس پی آپریشنز جمیل ظفر کو 4 ماہ قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی جبکہ ایس ایچ او تھانہ کوہسار کو 2 ماہ قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button