راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر شمالی وزیرستان میں آپریشن کیا جہاں شدید فائرنگ کے تبادلے میں ایک خود کش بمبار سمیت چار دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف متعدد کارروائیوں میں سرگرم رہے اور ایک ہائی پروفائل حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے’ ان کے پاس سے اسلحہ’ گولہ بارود اور دھماکہ حیز مواد بھی برآمد ہوا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں کسی بھی دوسرے دہشت گرد کو ختم کرنے کے لئے سینی ٹائزیشن آپریشن جاری ہے’ سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔
0 70 Less than a minute