اے ایس پی شہر بانو اپنی فیملی کے ہمراہ شاہی مہمان کے طور پر سعودی عرب جائیں گی۔
پاکستان میں سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سیدہ شہربانو نقوی اور ان کے اہل خانہ کے شاہی مہمان کے طور پر ریاض کے دورے کا اہتمام کریں گے۔
یہ اقدام اے ایس پی کے لاہور کے اچھرہ مارکیٹ میں ایک خاتون کو پرتشدد ہجوم سے بچانے کے بہادرانہ عمل کے بعد کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان میں سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے یہ بات اے ایس پی سید شہر بانو کو بتائی جب انہوں نے سعودی سفارت خانے میں سعودی سفیر سے ملاقات کی۔