مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر برائے نجکاری محمد زبیر نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار پر سرکاری اداروں کی نجکاری رکوانے کا الزام عائد کر دیا۔
نجی چینل کے پروگرام میں انٹرویو دیتے ہوئے محمد زبیر نے الزام عائد کیا کہ پی آئی اے ‘ اسٹیل مل اور فیسکو کی نجکاری آخری مراحل میں تھی لیکن اسحاق ڈار نے رکوادی۔
محمد زبیر کا کہناتھا کہ اسحاق ڈار نے آخری مراحل میں نجکاری کا عمل ختم کروایا جس سے اربوں روپے کا نقصان ہوا۔
مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما نے مزید کہا کہ میں نے ان کی نجکاری کے حوالے سے متعددفیصلوں سے اختلاف کیا تھا۔
0 39 Less than a minute