
راولپنڈی: راولپنڈی پولیس نے پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے چوہدری عدنان کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ راولپنڈی پولیس نے سابق ایم پی اے اور پارلیمانی سیکرٹری پنجاب چوہدری عدنان کے قتل کیس میں بڑی کامیابی حاصل کر لی ہے، پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش مکمل کر لی ہے۔دونوں ملزمان کو شناخت پریڈ کے لیے اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔
12 فروری کو تھانہ سول لائنز کے انتہائی حساس علاقے میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعے میں سابق ایم پی اے چوہدری عدنان کو قتل کر دیا گیا تھا، واقعے کا مقدمہ تھانہ سول لائنز میں درج کیا گیا تھا۔