پاکستان

پی ٹی آئی کی سپریم کورٹ سے فارم 45 اور فارم 47 حل نکالنے کی درخواست

اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان نے کہا کہ یہ ملک بیرونی ڈکٹیشن پر نہیں چلے گا۔پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان نے کہا کہ آج پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا، ہمارے کچھ نئے اور پرانے ارکان نے شرکت کی، قوم ہمارے بیانیے کے ساتھ کھڑی ہے۔
علی محمد خان نے کہا کہ یہ ملک بیرونی ڈکٹیشن پر نہیں چلے گا، پی ٹی آئی کے بانی عوام کے لیے حقیقی معنوںکی بات کرنے کی سزا بھگت رہے ہیں، پی ٹی آئی کے بانی نہ صرف پاکستانی بلکہ امت مسلمہ کے رہنما ہیں، ہماری پہلی منشا یہ ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو فوری رہا کیا جائے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم پرامن لیکن بھرپور سیاسی جدوجہد کریں گے، ہمارا آدھا مینڈیٹ ہم سے چھین لیا گیا ہے، پورا کراچی ہم سے چھین لیا گیا ہے۔پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ نواز شریف مانسہرہ سے اپنی سیٹ ہار گئے، نواز شریف لاہور سے بھی ہارے لیکن فارم 47 پر جیت گئے، اسلام آباد میں بھی ہمارے لوگوں کو فارم 47 پر شکست ہوئی، ہمارے لوگوں نے ووٹ دیا لیکن نتیجہ کچھ اور نکلا۔
ہماری درخواست ہے کہ سپریم کورٹ فارم 45 اور فارم 47 کا حل نکالے۔علی محمد خان نے کہا کہ عوام بانی پی ٹی آئی سے توقع کرتے ہیں کہ وہ ان کیمینڈیٹ کی حفاظت کریں گے، ہم اصل مینڈیٹ سامنے لانے کی کوشش کریں گے، بانی پی ٹی آئی کو وزارت عظمی کی نشست پر بیٹھنا چاہیے، بانی پی ٹی آئی کو غیروں کی ایماء پرہٹا دیا گیا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button