پاکستان

جنرل باجوہ اور جنرل فیض بیٹھ کر ہم سے قانون سازی کرواتے تھے، خواجہ آصف

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اس د ور میں قانون سازی کے لیے آئی ایس آئی کے میس میں جاتے تھے اور جنرل باجوہ اور جنرل فیض بیٹھ کر ہم سے قانون سازی کرواتے تھے۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاسی استحکام کے لیے نہ صرف سیاستدان بلکہ دیگر پلیئرزبھی، تمام عناصر کو مل کر بیٹھنا چاہیے۔
خواجہ آصف نے انکشاف کیا کہ اس دور میں ہم قانون سازی کے لیے آئی ایس آئی کے میس میں جاتے تھے اور جنرل باجوہ اور جنرل فیض ہم سے بیٹھ کر قانون سازی کرتے تھے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ مجلس عاملہ اور ایف اے ٹی سے متعلق قانون سازی کرواتے تھے اور یہ دونوں قانون سازیاں فوج اور آئی ایس ایس کی مداخلت کی وجہ سے ہوئی تھی۔
لیگی رہنما نے کہا کہ اس ماحول میں اور کیا ہو سکتا تھا، جو بگاڑ پیدا ہوا ہے، اس کا خمیازہ بھگت رہے ہیں۔خواجہ آصف نے کہا کہ صدر مملکت نے دو بار آئین کی خلاف ورزی کی، عارف علوی پر آرٹیکل 6 کے تحت غداری کا مقدمہ چلایا جائے۔9 مئی کے حوالے سے لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ 9 مئی کو ریاست کو چیلنج کیا گیا، اس میں ملوث افراد کا احتساب ہونا چاہیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button