پاکستان

خیبرپختونخوا اسمبلی کے ارکان نے حلف اٹھا لیا

پشاور: خیبرپختونخوا اسمبلی کے نومنتخب ارکان نے حلف اٹھالیا۔ سپیکر مشتاق غنی نے ان سے حلف لیا۔
خیبرپختونخوا اسمبلی کے اجلاس سے قبل شدید بدنظمی دیکھنے میں آئی۔ اسمبلی گیلری میں گنجائش سے زیادہ لوگ پہنچ گئے۔
مسلم لیگ (ن) کی کارکن صوبیہ شاہد ایوان میں کھڑی ہو کر ہاتھ میں پہنی گھڑی دکھا رہی تھیں، اسمبلی میں موجود کارکنوں نے زوردار نعرے لگائے۔

نامزد وزیراعلی کے پی کے علی امین گنڈا پور عمران خان کی تصویر لے کر ایوان میں پہنچے۔ عمران خان نے بابر سلیم سواتی کو سپیکر کے پی اسمبلی کے لیے نامزد کر دیا۔
آج کے اجلاس میں خیبرپختونخوا اسمبلی کے 115 ارکان نے حلف اٹھا لیا۔ کے پی اسمبلی کے اسپیکر کے انتخاب کے لیے پولنگ کل ہوگی۔ نو منتخب اسمبلی کے افتتاحی اجلاس کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button