انٹرٹینمنٹ

سچ بولنے کی وجہ سے ہمیشہ تنقید کی زد میں رہتی ہوں ، عفت عمر

اسلام آباد:اداکارہ عفت عمر نے کہاکہ سچ بولنا میری کمزوری ہے اور اس کی وجہ سے ہمیشہ تنقید کی زد میں رہتی ہوں ۔ انہوں نے حالیہ انٹرویو میں سوشل میڈیا میں ان پر کی جانے والی تنقید بارے کہاکہ میرا سچ بولنا لوگوں سے ہضم نہیں ہوتا ہے اور میں جھوٹ بولنے کی قائل نہیں ہوں اس لئے ہمیشہ تنقید کی زد میں رہتی ہوں ۔ انہوں نے مز ید کہاکہ میرے زندگی کھلی کتاب کی طرح سب کے سامنے ہیں اور کوئی زندگی کا ایسا پہلو نہیں ہے جس کے باعث کوئی مجھے بلیک میل کر سکے ۔ انہوں نے کہاکہ نہ تو انہوں نے کبھی کسی سے کوئی رشوت لی یا دی نہ ہی کسی کو سپورٹ کرنے کے لئے پیسے لئے ہیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button