
اسلام آباد: نگراں وفاقی کابینہ نے بجلی اور گیس کی قیمتوں سے متعلق اہم فیصلہ کرلیا۔
کابینہ نے نیپرا اور اوگرا ایکٹ میں ترامیم کی منظوری دی تاکہ بجلی اور گیس کے نرخوں کے نوٹیفکیشن میں حکومتی کردار کو ختم کیا جا سکے۔
ان ترامیم کے ذریعے اوگرا اور نیپرا حکومتی مداخلت کے بغیر بجلی اور گیس کے نرخوں کے نوٹیفکیشن جاری کر سکیں گے۔
حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ نے نیپرا اور اوگرا قوانین میں ترامیم کی منظوری دے دی ہے جس کے تحت نیپرا اور اوگرا کو بجلی اور گیس کے نرخوں کے نوٹیفکیشن جاری کرنے کا اختیار دیا جائے گا۔