علاقائی

عبدالمعید کی لاش کنویں سے برآمد

تربیلا غازی (بیورو رپورٹ)عبدالمعید کی لاش کنویں سے برآمد،قتل میں ملوث مرکزی ملزمہ گرفتار,مقتول عبدالمعیدوالدین کا اکلوتا بیٹا تھا,جسکوجائیداد کی لالچ میں اپنے دیگر 2 ساتھیوں کے ساتھ ملکر گھلا گھونٹ کر قتل کیا اور نعش کو چھانے کی خاطر اراضیات کھیتو ں میں واقع کنویں میں پھینکی ملزمہ کا انکشاف,تھانہ غازی کی حدود جھامرہ میں مورخہ عبدالمعید ولد فضل حسین سکنہ جھامرہ عمر 10/9 سال کی گمشدگی کی رپورٹ موصول ہوئی جس سے متعلق سوشل میڈیا پر تشہیر بھی دی گئیڈی پی او ہری پور محمد عمر خان نے کمسن بچے کی گمشدگی کی اطلاع موصول ہوتے ہی ڈی ایس پی سرکل غازی محمد طاہر قریشی اور ایس ایچ او تھانہ غازی کیڈٹ عامر خان کو بچہ کی برآمدگی سے متعلق احکامات جاری کیے ایس ایچ او تھانہ غازی نے ہمراہ تفتیشی سٹاف و دیگر نفری پولیس کے ڈی ایس پی سرکل غازی کی زیر نگرانی جدید سائنسی و تکنیکی بنیادوں پر مقتول کی چچی مسما (ع)زوجہ نور محمد سکنہ جھامرہ کو مشکوک جان کر انٹاروگیٹ کیا ۔دوان انٹاروگیشن مسما(ع) نے جائیداد کی لالچ میں آکر اپنے دیگر 2 ساتھیوں کیساتھ مل کر مقتول عبدالمعید کا گلہ گھونٹ کر قتل کر کے نعش کو چھپانے کی خاطر اراضیات کھیتوں میں واقع کنویں میں پھینک دیمسما(ع) کی نشاندہی پر مقتول کی لاش برآمدکر لی ۔ملزمہ کو حسب ضابطہ گرفتار کرکے زیر دفعہ 302.201.202/34 تعزیرات پاکستان کے تحت مقدمہ درج رجسٹر کرلیا۔وقوعہ میں ملوث دیگر 2 ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس مختلف مقامات پر کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے ۔مقدمہ میں مذید تفیش جاری ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button