حویلیاں(بیورورپورٹ) عاطف منصف خان شہید کے عوام سے کئے گئے تمام وعدے پورے کریں گے،حویلیاں شہر کے لئے 35 لاکھ کی سٹریٹ لائٹس عاطف شہید کا منصوبہ تھا،نئی صوبائی حکومت سے تحصیل حویلیاں کے 25 کروڑ کا مطالبہ کریں گے ان خیالات کا اظہار چیئرمین تحصیل حویلیاں عذیرشیرخان نے ریلوے گرانڈ محلہ سیٹھ عبدل میں سابق چیئرمین خالد پرویز اعوان،صدر آل ٹریڈرز کھوکھر میرا عبدالناصرسواتی،سینئر نائب صدر ایوان تجارت نصیراحمدعباسی، چیئرمین اظہر معاویہ،ناظم سہراب احمد، فلک نازخان،وسیم خان اور دیگر کے ہمراہ شہر میں 35 لاکھ روپے کی لاگت سے 70 سے زائد نئی سٹریٹ لائٹس کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ حویلیاں شہر اور تحصیل حویلیاں کے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے ہر ممکن قدم اٹھائیں گے چیئرمین عذیرشیرخان نے کہا کہ شہید عاطف خان کے عوام سے کئے گئے تمام وعدے پورے کریں گے انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعلی خیبرپختونخواہ نے شہید عاطف خان سے تحصیل حویلیاں کے لئے 25 کروڑ کے ترقیاتی منصوبوں کا وعدہ کیا تھا اب جبکہ صوبہ خیبر پختون خواہ میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت بن رہی ہے تو ہمارا پہلا مطالبہ صوبائی حکومت سے فنڈز کی فراہمی کا ہوگا عذیرشیرخان نے کہا کہ تحصیل حویلیاں کی عوام نے جس اعتماد کا اظہار بستی شیر خان گروپ پر کیا ہے ان کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گے اور ترقیاتی منصوبوں سمیت علاقہ میں قیام امن اور بھائی چارے کی فضا کو بحال کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے
0 16 1 minute read