پاکستان

نئے صدر کا انتخاب: الیکشن کمیشن نے شیڈول جاری کر دیا

کراچی: الیکشن کمیشن نے صدر مملکت کے انتخاب کا شیڈول جاری کردیا۔ الیکشن کمیشن یکم مارچ کو صدر مملکت کے انتخاب کا شیڈول اور پبلک نوٹس جاری کرے گا، آئین کے مطابق کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے لیے ایک دن مقرر کیا جائے گا۔ موجوزہ پروگرام کے مطابق دن12 بجے تک امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی کسی بھی پریذائیڈنگ آفیسر کو بھی جمع کرایا جا سکتا ہے۔الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ تمام خواہشمند امیدوار آج سے الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ اسلام آباد اور صوبائی الیکشن کمشنرز سے کاغذات نامزدگی حاصل کر سکتے ہیں۔الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 41 کے تحت صدر کا انتخاب عام انتخابات کے 30 دن کے اندر ہونا ضروری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button