پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل دوسرے روز سے جاری شدید مندی کے بعد آج ابتدائی ٹریڈنگ کے دو ران مثبت رجحان دیکھا گیا تاہم یہ برقرار نہ رہ سکا اور کے ایس ای100 انڈیکس1124 پوائنٹس کمی کے بعد62 ہزار کی سطح سے بھی نیچے آگیا۔گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کے باعث2300 پوائنٹس کی کمی کے بعد63 ہزار کی سطح سے بھی نیچے آگیا تھا۔ جس میں آج مزید کمی دیکھی گئی۔ مندی کے سبب91 فیصد حصص کی قیمتیں گر گئیں جبکہ سرمایہ کاروں کے 3کھرب62 ارب35 کر وڑ58 لاکھ87 ہزار522 روپے ڈوب گئے۔
0 94 Less than a minute