
ویلنگٹن: نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 29 فروری سے 4 مارچ تک بیسن ریزرو، ویلنگٹن میں کھیلا جائے گا۔
اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلی گئی تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں مہمان آسٹریلوی ٹیم نے نیوزی لینڈ کو وائٹ واش کیا۔ آسٹریلیا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ کو 6 وکٹوں، دوسرے میچ میں 72 رنز اور تیسرے میچ میں 27 رنز سے شکست دی تھی۔ آسٹریلوی ٹیم اس وقت نیوزی لینڈ کے دورے پر ہے جہاں وہ میزبان نیوزی لینڈ کی ٹیم کے خلاف تین ٹی میچ کھیلے گی۔ ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کھیلی جا چکی ہے جبکہ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز ابھی کھیلی جانی ہے۔
دونوں ٹیمیں ویلنگٹن پہنچ گئی ہیں جہاں دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 29 فروری سے 4 مارچ تک کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا اور آخری ٹیسٹ 8 سے 12 مارچ تک کرائسٹ چرچ کے ہیگلے اوول میں کھیلا جائے گا۔ ٹیم کی قیادت ٹم ساؤتھی کریں گے جبکہ آسٹریلوی ٹیم کی قیادت مشہور آل راؤنڈر پیٹ کمنز کریں گے۔