علاقائی

واحد محمود ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال کی ہدایات پر کرسچیئن کمیونٹی کی عبادت گاہوں پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات

چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر)کیپٹن(ر) واحد محمود ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال کی ہدایات پر کرسچیئن کمیونٹی کی عبادت گاہوں پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔واک تھرو گیٹ، میٹل ڈیٹیکٹر، بیریئرز کی فراہمی کے ساتھ ساتھ عبادت گاہوں پر لیڈیز پولیس بھی تعینات کی گئی ۔ایلیٹ فورس، مجاہد سکوارڈز اور پولیس موبائلز کی پیٹرولنگ بھی جارہی ، ٹریفک کے بہاؤ کو قائم رکھنے کے لیے ٹریفک پولیس تعینات کی گئی ۔مشکوک سامان، مشکوک گاڑیوں اور مشکوک افراد کی کڑی نگرانی جاری رہی، گاڑیوں، موٹر سائیکلوں کی پارکنگ کا بھی انتظام کیا گیا اور عبادت گاہوں کے ایریا کو خاردار تاریں لگا کر محفوظ بنایا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button