پاکستان

شیر افضل مروت اور بیرسٹر گوہر کے درمیان اختلافات ختم، صلح ہو گئی

اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما شیر افصل مروت کو بیرسٹر گوہر کے خلاف بیان بازی پر شوکاز کے سلسلہ میں اہم پیشرفت سامنے آگئی۔
پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت بیرسٹر گوہر سے ملنے پہنچ گئے، ملاقات کے دوران پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما بیرسٹر گوہر علی اور شیر افضل مروت آپس میں بغلگیر ہوگئے۔
ملاقات کے دوران دونوں رہنما ؤںنے ایک دوسرے کو گلے لگالیا، اس موقع پر شیر افضل بیرسٹر گوہر کا بوسہ بھی لیتے رہے، دونوں رہنماں کے درمیان اختلافات ختم ہو گئے اور صلح ہو گئی۔
واضح رہے کہ تحریک انصاف کے چیف آرگنائزر عمر ایوب نے بیرسٹر گوہر کے خلاف بیان دینے پر شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری کیا تھا۔جاری کردہ نوٹس میں شیر افضل مروت کو دو روز میں غیر مشروط معافی مانگنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button