علاقائی

ڈپٹی کمشنر کی کھلی کچہری’ منتخب نمائندوں نے مسائل کے انبار لگا دیئے

حویلیاں(بیورورپورٹ) ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کی کھلی کچہری منتخب نمائندوں نے مسائل کے انبار لگا دیئے، کھلی کچہری میں بیان کئے گئے مسائل کو حل بھی کیا جائے،عوامی نمائندوں کی ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد سے مطالبہ، تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد خالد اقبال نے گزشتہ روز حویلیاں ماڈل ہائی سکول حویلیاں میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر حویلیاں لبنی اقبال کے ہمراہ کھلی کچہری کی جمعہ کا دن ہونے کی وجہ سے سرکاری ملازمین کے علاوہ عوامی حلقوں کی حاضری مایوس کن تھی کھلی کچہری میں چیئرمین ویلج کونسل پھلوالی چوہدری عبدالرزاق گجر،ممبر پریس کلب اسفندیار خان نے ڈپٹی کمشنر کو مقامی مسائل سے آگاہ کیا عبدالرزاق گجر نے حویلیاں ٹائپ ڈی ہاسپٹل کے حوالے سے کہا کہ ہاسپٹل میں آنے والے اکثر مریضوں کو معمولی چیک اپ کے بعد ایبٹ آباد ریفر کر دیا جاتا ہے جس سے غریب عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے مقامی افراد نے سرکاری محکموں کے حوالے سے شکایت کی جس پر ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد خالد اقبال نے کہا کہ ضلع ایبٹ آباد کے تمام محکمہ جات عوام کی خدمت کے لئے ہیں اور عوام کے مسائل سننااور حل کرنا حکومتی اداروں کی ذمہ داری ہے انہوں نے کہا کہ کھلی کچہریوں کے انعقاد کا مقصد عوام کے مسائل ان کی دیلیز پر سننا اور فوری نوٹس لینا ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button