
سنی اتحاد کونسل نے پنجاب اسمبلی کے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے امیدواروں کا اعلان کر دیا۔پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے بعد عامر ڈوگر کا کہنا تھا کہ احمد خان بچھر اسپیکر اور معین ریاض قریشی ڈپٹی اسپیکر کے لیے امیدوار ہوں گے۔
انہوں نے یہ بھی دعوی کیا کہ ان کے وزارت اعلی کے امیدوار میاں اسلم اقبال کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔مسلم لیگ ن کی جانب سے ملک احمد خان نے سپیکر پنجاب اسمبلی کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے۔
مسلم لیگ ن کے ملک احمد خان نے سپیکر پنجاب اسمبلی کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے۔واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی کے نومنتخب ارکان نے جمعہ کو حلف اٹھایا، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب کل ہوگا۔