دنیا

وینزویلا ، کان منہدم ہونے سے 23 افراد ہلاک

لا پیراگوا:وینزویلا میں کان منہدم ہونے سے کم از کم 23 افراد ہلاک ہو گئے۔اے ایف پی کے مطابق وینزویلا کی ریاست بولیوار میں غیر قانونی طور پر چلائی جانے والی کان کی دیوار گرنے سے 23 افراد ہلا ک ہو گئے ۔انگوستورا میونسپلٹی کے میئر یورگی آرسنیگا نے بتایا کہ کان سے 23 افراد کی نعشوں کو نکال لیاگیا ہے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ جس وقت کان منہدم ہو ئی اس وقت کان میں 200 افراد کام کررہے تھے جن میں سے کئی افراد بھاگ کر جان بچانے میں کا میاب ہو گئے جبکہ کچھ زخمی ہوئے ہیں جن کو طبی امداددی جارہی ہیں ۔ انہوں نے مزید کہاکہ امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button