دنیا

استنبول یورپ کا مصروف ترین ایئر پورٹ بن گیا

استبول:ترکیہ کا استنبول ہوائی اڈہ جنوری میں یومیہ اوسطاً 1,308 پروازوں کے ساتھ یورپ کا مصروف ترین ہوائی اڈہ بن گیا۔ ٹی آر ٹی کے مطابق یوروکنٹرول کی جنوری کے لئے یورپی ایوی ایشن رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ استنبول ایئرپورٹ اس عرصے کے دوران یومیہ اوسطاً 1,308 پروازوں کے ساتھ یورپ کے مصروف ترین ہوائی اڈوں میں پہلے نمبر پر ہے۔ لندن ہیتھرو روزانہ اوسطاً 1,201 پروازوں کے ساتھ دوسرے، ایمسٹرڈیم شیفول 1,160 پروازوں کے ساتھ تیسرے اور پیرس کا چالز ڈی گال ہوائی اڈاہ1,032 پروازوں کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button