غزہ میں فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کی اسرائیلی فوج سے شدید جھڑپیں جاری ہیں، زمینی آپریشن کے دوران اسرائیلی اسپیشل فورسز کے مزید 20 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
القسام بریگیڈز کے مطابق غزہ کے علاقے شیخ رضوان میں گھسنے والی صیہونی اسپیشل فورسز کے ساتھ جھڑپ میں 20 فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ میں القسام اور القدس بریگیڈز نیمتعدد اسرائیلی ٹینک اور بکتربند گاڑیاں تباہ کر دیں۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج کی رہائشی کیمپوں میں محصور عام فلسطینیوں پر بمباری جاری ہے، 24گھنٹوں میں مزید 165 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوگئے، فلسطینی شہدا کی تعداد 21 ہزار 600 سے تجاوز کرگئی ہے جب کہ زخمی 56 ہزار سے بھی زیادہ ہوچکے ہیں۔
امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے وسط دسمبر تک غزہ کے رہائشی علاقوں پر 29 ہزار بم گرائے، غزہ کی تباہی جدید ریکارڈ میں بدترین تباہی بن رہی ہے۔
0 47 1 minute read