علاقائی

نتھا گلی،ایوبیہ،شوگران، کاغان ناران میں بارش ، برفباری

ایبٹ آباد ( بیورو رپورٹ ) آج دوسرے روز بھی ایبٹ آباد کے سیاحتی مقام گلیات اورمانسہرہ کے میدانی علاقوں میں بارش اور بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے سیاحتی مقامات نتھا گلی،ایوبیہ،شوگران، کاغان اور ناران میں بارش کے ساتھ ساتھ برفباری بھی وقفے وقفے سے جاری ہے۔ سیاحتی مقام نتھا گلی،شوگران کاغان میں اب تک ایک فٹ سے زائد جبکہ ناران بازار اور گردونواح میں ڈیڈھ سے دو فٹ تک برف کی تہہ پڑ چکی ہے۔سیاحوں اور مقامی لوگوں کی رہنمائی اور معاونت کے لیے گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائیر یکٹر جنرل شاہ رخ علی خان اور کا غان ڈوپیلمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین جمیل احمد اور ڈائریکٹر جنرل شبیر خان کی ہدایت پر سٹاف کو مختلف مقامات پر مشینری کے ساتھ تعینات کر کے ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے اس کے علاوہ وادی کونش اور وادی بھوگڑمنگ کے بالائی علاقوں اور پہاڑوں پر برفباری جاری ہے بارشِ اور برفباری سے میدانی علاقوں میں بھی سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔ نتھیا گلی اور شوگران روڈ پر جی ڈی اے اورکے ڈی اے کی مشینری برف ہٹا رہی ہے شوگران روڈ پر صرف فور بائی فور ویلی جیپوں جنکی ٹائروں پر سنو چین موجود ہو کو اجازت ہے۔ کنٹرول روم: 0992ـ355539

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button