دنیا

سعودی عرب کا کنگ سعود یونیورسٹی کےڈینٹل ہسپتال نے گنیز بک میں جگہ بنا لی

ریاض:سعودی عرب کے کنگ سعود یونیورسٹی کے میڈیکل سٹی میں واقع ڈینٹل ہسپتال نے گنیز بک میں جگہ بنا لی۔اخبار 24 کے مطابق ڈینٹل ہسپتال کو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں دنیا کا سب سے بڑا ڈینٹل ہسپتال قرار دیا گیا ہے ۔ کنگ سعود یونیورسٹی کے نائب صدر برائے پراجیکٹس ڈاکٹر عبداللہ بن محمد الصقیر نے شیخ الجامعہ کی نیابت کرتے ہوئے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کا سرٹیفیکیٹ حاصل کیا ۔ میڈیکل سٹی کے ایگزیگٹو ڈائریکٹر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کنگ سعود یونیورسٹی کے میڈیکل سٹی کا مقصد طبی سہولیات کی فراہمی میں مسابقت، تعلیمی منصوبوں، میڈیکل ٹریننگ اور سائنسی تحقیق میں معاونت کرنا ہے تاکہ مملکت کے وژن 2030 کے مطابق ترقی کے سفر میں کردار ادا کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ میڈیکل سٹی میں فراہم کی جانی والی سہولیات، میڈیکل ریسرچ اور پینٹنٹ کے باعث دنیا کے ممتاز طبی مراکز کے ہم پلہ ہے۔ میڈیکل سٹی کے سٹریٹجک منصوبہ بندی کے ڈائریکٹرڈاکٹر صالح بن عبدالرحمان بن صالح نے کہا کہ میڈیکل سٹی نے طبی، تعلیمی، تحقیقی اور تکنیکی شعبوں میں نمایاں کامیابی حاصل کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی میڈیکل سٹی کے تین تعلیمی ہسپتالوں اور آٹھ سینٹر آف ایکسلینز کے ذریعے حاصل کی گئی جبکہ میڈیکل سٹی کے بہترین انفراسٹریکچر اور سہولیات کی فراہمی کے مضبوط نیٹ ورک کا بھی اہم کردار ہے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیکل سٹی کا رواں سال دنیا کے بہترین 250 ہسپتالوں کی فہرست میں 64 واں اور مملکت میں تیسرا بہترین ہسپتال ہونا فخر کا باعث ہے اور یہ کامیابی ہمارے طبی اور تعلیمی سفر میں ایک نئے مرحلے کا آغاز ہے۔واضح رہے کہ ہسپتال کا رقبہ 37,165.12 مربع میٹر ہے جس میں مختلف طبی، تعلیمی اور تحقیقی شعبے قائم ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button