
خیبرپختونخوا سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 143 ٹانک کم ڈیرہ اسماعیل خان کے 6 پولنگ اسٹیشنز پر آج دوبارہ ووٹنگ ہو رہی ہے۔
الیکشن کمشنر کے مطابق پولنگ کا عمل صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گا۔
این اے 143 پر جے یو آئی ف کے مولانا اسد محمود نے ان پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کرانے کی درخواست کی تھی۔