علاقائی

دو روزہ گلیات سنو فیسٹیول کا افتتاح ‘ رنگا رنگ گیمز ،کنسرٹ شو بھی ہوگا

ایبٹ آباد (ڈویژنل رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی شاہ رخ علی خان نے ہفتہ کے روز دو روزہ گلیات سنو فیسٹیول کا افتتاح کر دیا۔جس میں صو بہ خیبر پختونخوا کے علاوہ ملک بھر سے تقریبا پانچ ہزار سے زائد افراد شرکت کریں گے جس میں مختلف قسم کی گیمز پیش کی جائیں گی۔دو روزہ گلیا ت سنو فیسٹیول میں ساہسک کھیل،برف کا کھیل،مشکپوری سنو ٹریک،جادو شو،رباب شو،،کنسرٹ شو،سنو ہائی کنگ، ایوبیہ پا ئپ لا ئن ٹریک ہائی کنگ،تیر اندازی،ہارس رائینڈنگ،زپ لا ئن اور دیگر گیمز کھیلی جا ئیں گی۔کنسرٹ شو میں ملک کی نامور گلو کا رہ نر ما اور خیبر پختونخوا کے شاہد ملنگ پرفا رم کریں گے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی شاہ رخ علی خان نے کہا کہ جی ڈی اے سیاحت کے فروغ کے لئے ونٹر سیزن تقریبات کا انعقاد کر رہی ہے جس کے زریعے ملک کے دیگر شہروں سے نوجوانوں کی دلچسپی پیدا ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ قدرتی نظاروں کی وادی گلیات میں ہر سال جی ڈی اے برفباری کے بعد سیاحوں کو راغب کرنے کے لئے تقریبات کاانعقاد کرتا ہے۔انہوں نے کہا سیاحت کے لئے گلیات میں بڑے مواقع موجود ہیں ایسے پروگراموں سے گلیات کی ترقی اور مقامی سطح پر روزگار کے لئے بہترین مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔اس موقع پر ڈائیر یکٹر ٹورازم تماس خا ن،ڈائر یکٹر ایڈمن فواد خٹک،اسسٹنٹ ڈائر یکٹر احسن حمید،پی آر او سیف الر حمن بھی موجود تھے۔افتتاح کے موقع پر مختلف سکولوں،کالجوں،مختلف شہریوں سے آئے ہو ئے سیاح،میڈیا اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد بھی کثیر تعداد میں مو جود تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button