علاقائی

ہائیر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان کے زیر اہتمام پاکستان یونیورسٹیز تقریری مقابلوں کے علاقائی راونڈ کا انعقاد

ہائیر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان کے زیر اہتمام زیر اہتمام پاکستان یونیورسٹیز تقریری مقابلوں کے علاقائی راؤنڈ کی خصوصی تقریب پنجاب یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ آف کیمسٹری کے کھرانہ آڈیٹوریم میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر وائس چانسلرپنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود، ریجنل ڈائریکٹر ایچ ای سی غفور احمد، ڈائریکٹر پنجاب یونیورسٹی شعبہ امور طلبہ ڈاکٹر محمد علی کلاسرا، فیکلٹی ممبران اور طلبا طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اردو تقریری مقابلوں میں پہلی پوزیشن یونیورسٹی آف سرگودھا کے نام رہی جبکہ دوسری پوزیشن یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسزنے حاصل کی جبکہ تیسری پوزیشن پنجاب یونیورسٹی نے جیتی۔ انگریزی مباحثوں میں کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج یونیورسٹی لاہور نے پہلی، پاکستان انسٹیٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن نے دوسری اور گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

تقریری مقابلوں میں 48 یونیورسٹیوں سے طلبا و طالبات نے حصہ لیا۔ اپنے خطاب میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود نے کامیاب مقابلوں کے انعقاد پر ایچ ای سی کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایسی سرگرمیوں سے طلبا کی پوشیدہ صلاحیتوں میں نکھار پیدا ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی تعلیم کے ساتھ طلبا کی مہارتوں میں اضافہ کے لئے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔ ڈائریکٹر ایچ ای سی غفور احمد نے کامیاب ہونے والے طلبا کو مبارک دیتے ہوئے کہا کہ ملک کو آگے لے جانے کے لئے طلبا میں تعمیری و تنقیدی سوچ کو اجاگر کرنا ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button