دلچسپدنیا

دس ہزار سال پرانی زیر سمندر دیوار کی باقیات دریافت

بالٹک خطے سے ممکنہ طورپر دس ہزار برس سے زائد عرصے پرانی ایک دیوار کی باقیات ملی ہیں

محققین کو اس دیوار کے بارے میں 2021 میں پتہ چلا اور کہا جا رہا ہے کہ یہ بالٹک خطے میں انسانی ساختہ قدیم ترین ڈھانچہ ہے۔

اس دریافت کا اعلان پیر کی شام لیبنز انسٹی ٹیوٹ فار دی بالٹک سی (IOW) اور شمالی جرمن علاقے کیل میں کرسچن البرچٹ یونیورسٹی نے مشترکہ طور پر کیا۔

یہ دیوار جرمن ساحل سے دس کلومیٹر دور بحیرہ بالٹک میں اکیس میٹر کی گہرائی میں ہے۔ محققین کے مطابق یہ دیوار ٹینس سے فٹ بال سائز کے سترہ سو پتھروں سے مل کر بنی ہے اور ایک میٹر اونچی ہے۔

یہ علاقہ ساڑھے آٹھ ہزار سال پہلے زیر آب آ گیا تھا لیکن اس سے پہلے خشک تھا۔ محققین کا کہنا ہے کہ یہ دیوار شکاریوں نے ہرن کو پکڑنے کے لیے بنائی ہو گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button