دوحہ:امریکا کی نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کی سیکنڈ سیڈڈ کوکوگف ڈبلیو ٹی اے قطر ٹوٹل اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں ہار کر ایونٹ سے باہر ہوگئیں۔جمہوریہ چیک کی کیٹرینا سینیاکووا نے ڈبلیو ٹی اے ایونٹ میں ویمنز سنگلز کے دوسرے رائونڈ میں کوکوگف کو شکست دے کر ٹاپ 16 رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔قطر کے دارالحکومت دوحہ میں جاری ڈبلیو ٹی اے ایونٹ میں سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں۔ ڈبلیو ٹی اے ایونٹ کے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میچ میں 27 سالہ جمہوریہ چیک کی کیٹرینا سینیاکووا نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف امریکی ٹینس سٹار اور ایونٹ کی سیکنڈ سیڈڈ کوکوگف کو سٹریٹ سیٹس میں 2-6 اور 4-6سے ہرا کر ٹورنامنٹ کے پری کوارٹر فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا، جہان ان کا مقابلہ پھر امریکی حریف کھلاڑی ڈینیئل روز کولنز سے ہوگا
0 35 1 minute read