علاقائی

محکمہ اہلکاروں کے خلاف بھی جرم ثابت ہونے پر سخت کارروائی ،ظفراقبال ملک

کوٹلی : وزیرہائرایجوکیشن ظفراقبال ملک نے محکمہ برقیات کو ہدایت کی ہے کہ جولائی 2023 سے پہلے کے صارفین کے ذمہ واجب الادا بجلی کے بقایاجات کی فوری ریکوری کے لئے کارروائی کی جائے،بجلی چوروں کو فکس کرتے ہوئے ان کے خلاف قانون کے مطابق سخت ایکشن لیا جائے،بجلی چوری میں معاونت کرنے والے محکمہ کے اہلکاروں کے خلاف بھی جرم ثابت ہونے پر سخت کارروائی کی جائے،عوام کوبجلی بلات کی سلیبز اور گنتی کی پیچیدگیوں کو آسان الفاظ میں سمجھانے کے لیے ضلعی،تحصیل اور علاقائی دفاتر میں کھلی کچہری طرز پر میٹنگز پر مبنی رابطہ و آگہی مہم شروع کی۔وہ ڈپٹی کمشنر آفس میں بجلی بقایات جات کی ریکوری،بجلی چوری کی روک تھام اور صارفین کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ اجلاس میں اجلاس میں ڈپٹی کمشنرچوہدری حق نواز،ایکسین برقیات ملک ابصارحسین،ڈی ایس پی افتخاراحمدخان،انفارمیشن آفیسرشوکت علی ملک،ایس ڈی اوبرقیات راشدرشید،ایس ڈی اوکھوئیرٹہ اویس منظور،ایس ڈی اوقمروٹی عجب علی صادق،ایس ڈی اوسرساوہ وحیداحمدخان،ریسکیوآفیسر1122ماجدملک،آراوکوٹلی عبدالرحیم خان،آراوسہنسہ محمدقمرعتیق نے شرکت کی۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنرنے میزبانی کی جبکہ ایکسئین برقیات ابصار حسین ملک نے وزیر ہائر ایجوکیشن کو بجلی بلات کی ریکوری اور ایشوز کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر چوہدری حق نواز نے کہا کہ محکمہ برقیات صارفین کیساتھ اچھا اور دوستانہ برتاؤ کرے تاہم بجلی چوروں اور جولائی 2023 سے قبل کے بقایاجات کی ریکوری کے لئے سخت اقدامات اٹھائے اور اس ضمن میں ہماری ضرورت پڑے تو محکمہ مال اور پولیس پوری مدد دینے کو تیار ہیں۔وزیر ہائر ایجوکیشن نے کہا کہ اس وقت بھی صارفین کو بڑا ریلیف دیا جارہاہے اور گذشتہ مالی سال کے ٹیرف کے تحت بجلی کے بلز تقسیم کئے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بجلی چوروں کیساتھ کوئی رعایت نہیں۔ وزیر ہائر ایجوکیشن نے کہا کہ صارفین کے لئے بلنگ میں آسانیاں پیدا کی جائیں ـملازمین کی عزت نفس پر بھی کوئی سمجھوتہ نہیں۔ایکسئین دیہی علاقوں میں دورے کریں اور آگہی مہم شروع کروائیں۔ بلدیاتی نمائندوں کو بھی آگاہی مہم میں شامل کریں۔ انہوں نے کہا کہ بجلی چوری میں محکمہ کے اکثر چھوٹے اہلکار ملوث ہیں۔ جہاں چوری ہوتی ہے عموماً چھوٹا ملازم ملوث ہوتا ہے اس کا بھی تدارک کریں۔ بجلی چوروں کے خلاف سختی کریں۔ عوامی رابطہ و آگہی مہم اپنے اپنے دفاتر سے شروع کریں اور اسے تحصیل اور علاقائی سطح تک لے جائیں۔ ریکوری میں پیش رفت اور صورت حال سے انتظامیہ کو آگاہ رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ ملازمین کی عزت نفس کا تحفظ کیا جائے گا۔ سوفیصد ریکوری کو یقینی بنانا ہے۔ تتہ پانی سے آگہی مہم کا آغاز کیا جائے عوام کی جائز شکایات بھی سنی جائیں گی۔ آگہی مہم میں بلدیاتی نمائندوں کو بھی انگیج کیا جائے۔ سٹاف کی میٹنگ کریں اور آگہی مہم کا شیڈول جاری کریں انہوں نے محکمہ برقیات کو ہدایت کی وہ سوشل میڈیا پیج بنا کر جولائی 2023 سے قبل کے بجلی بلات نادہندگان کی فہرست جاری کرے۔جولائی تئیس سے پہلے بقایات کوئی سمجھوتہ نہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button