کھیل

ارجنٹائن نے مسلسل دوسری مرتبہ اے ٹی پی کورڈوبااوپن ٹینس کا مینز ڈبلز ٹائٹل جیت لیا

قرطبہ: ارجنٹائن کے میکسیمو گونزالیز اور ان کے ہم وطن آندریس مولٹینی کی ٹاپ سیڈ جوڑی نے اے ٹی پی کورڈوبا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا مینز ڈبلز ٹائٹل جیت لیا۔ مینز ڈبلز فائنل میں ارجنٹائن کی فاتح ٹاپ سیڈڈ جوڑی ساڈیو ڈومبیا اور فیبین ریبول۔ حریف فرنچ سیکنڈ سیڈڈ جوڑی کو شکست دی۔ ارجنٹائن کے مشہور شہر قرطبہ میں اے ٹی پی قرطبہ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ جاری رہا، مینز ڈبلز فائنل میچ میں ارجنٹائن کی ٹاپ سیڈ جوڑی جو میکسیمو گونزالیز اور ان کے ہم وطن آندریس مولٹینی پر مشتمل تھی نے خوب کھیل پیش کیا۔ انہوں نے حریف ساڈیو ڈومبیا اور فابیان ریبولے پر مشتمل فرانسیسی سیکنڈ سیڈ جوڑی کو نہ صرف سٹریٹ سیٹس میں 4-6 اور 1-6 سے شکست دی بلکہ ٹائٹل کا دفاع کرتے ہوئے لگاتار دوسری بار ٹورنامنٹ بھی جیت لیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button