پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کی قیادت کے درمیان ہونے والی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور میں ہونے والی اس ملاقات میں مسلم لیگ ن نے پیپلز پارٹی کو حکومت میں شامل کرنے کی پیشکش کی۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کی قیادت کے درمیان ہونے والی ملاقات میں مسلم لیگ ن کے وفد نے موقف اپنایا کہ وزیراعظم مسلم لیگ (ن) سے ہوگا جب کہ آصف علی زرداری نے کہا کہ مرکزی پیپلز پارٹی کی ایگزیکٹو کمیٹی نے بلاول بھٹو کو وزارت عظمیٰ کا امیدوار نامزد کر دیا۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں رہنماؤں نے نصف مدت کے لیے مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی نصف مدت کے لیے امکانات کا بھی جائزہ لیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کی قیادت کے درمیان ہونے والی اس ملاقات میں دونوں جماعتوں کے درمیان وفاق، پنجاب اور بلوچستان میں مخلوط حکومتیں بنانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔