پاکستان

ہمارے کامیاب امیدواروں کا ضمیر خریدنا مشکل ہوگا، ترجمان پی ٹی آئی

پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان رؤف حسن نے کہا ہے کہ الیکشن والے دن تک ہماری پارٹی کو کمزور کرنے کی کوشش کی گئی لیکن پی ٹی آئی کے ووٹرز نے اس کی مزاحمت کی اور ووٹ کاسٹ کیا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رؤف حسن نے انتخابی نتائج پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پردے کے پیچھے الیکشن انجینئرنگ ہوئی، الیکشن کمیشن کا نظام اچانک کام کرنا چھوڑ دیا، تاہم پاکستان تحریک انصاف پنجاب اور قومی اسمبلی کی نشستوں پر برتری حاصل کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اپنے کامیاب امیدواروں کا ضمیر خریدنا مشکل ہوگا، خواہش ہے جس پارٹی کو مینڈیٹ ملے اسے حکومت بنانے دی جائے، مخصوص نشستوں سے متعلق ہمارا قانونی حق ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری ایک پارٹی ہے، نام کا اعلان ابھی نہیں کر سکتے، آئندہ 10 سے 12 روز میں انٹرا پارٹی الیکشن کرائیں گے۔
9 مئی کے واقعات کے بارے میں پی ٹی آئی کے ترجمان نے کہا کہ 9 مئی کو ہمارا مطالبہ آزاد عدالتی تحقیقات کا ہے جو پورا نہیں ہوا، جو ہوا اس کی تحقیقات کر کے منظر عام پر لایا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button