علاقائی

پیر سید احمد شاہ ہمدانی کا85واں تین روزہ سالانہ عرس اختتام پزیر

فتح جنگ(بیورو رپورٹ)معروف روحانی بزرگ پیر سید احمد شاہ ہمدانی کا85واں تین روزہ سالانہ عرس اختتام پزیر ہو گیا تین روزہ عرس پاک کی محفل میں قرآن خوانی نعت خوانی اور قوالی کی محفل ہوںء جس میں ملک کے معروف ثناہ خوان اور قوال نے نزرانہ عقیدت پیش کیااختتامی تقریب میں دارالعلوم ھذا کے حفظ مکمل کرنے والے طلباء کی دستار بندی کی گںء عرس پاک کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی مشایخ صاحبان پیر سید فاروق احمد میروی دربار عالیہ میرا شریف پیر سید سعادت علی شاہ صاحب چورہ شریف پیر سید معظم الحق معظمی صاحب معظم آباد شریف پیر ڈاکٹر ساجد نظامی صاحب مکھڈ شریف پیر سید منیب مسعود صاحب ناڑہ شریف پیرلطف اللہ کنیال شریف پیر سید امیر حسین شاہ صاحب گڑھی شریف سیاسی وسماجی شخصیات سمیت مریدین اور عقیدت مندوں کی کثیر تعداد نیعرس پاک کی محفل میں شرکت کی دربار عالیہ کے سجادہ نشین پیر سید محمد قاسم شاہ ہمدانی نے دعائیہ تقریب میں اپنے پیغام میں کہا کہ آپ حضور کی عطاعت کا دامن ہمشہ تھامے رکھیں ان بابرکت محافل میں آنے والوں کے لیے بھی ایک امتحان ہوتا ہے کہ ایسی فکری محافل میں آنے کے بعد ہم میں تبدیلی آںء یاہماری حالت ویسی ہی ہے جیسے پہلے تھی ہم نماز نہیں پڑھتے ہم جھوٹ بولتے ہیں لوگوں پر ظلم کرتے ہیں ان کے حقوق پر ڈاکہ ڈالتے ہیں ایسی نصبتیں اور محافل فیض ضرور دیتی ہے لیکن آپ اپنے دل کا پیالہ درست کر لیں آج کی تصفوف کانفرنس میں یہ ہی پیغام دیا گیا ہے کہ اللہ اور اس کے رسول کی محبت کو اپنے دل میں پیدا کریں زندگی ایسی گزرانی چاہیے کہ کسی رسول اللہ کے غلام کو ہم سے شکوا نہیں ہونا چاہییپیر صاحب نے دارالعلوم سیقرآن پاک کا حفظ مکمل کرنے والے طلباء کو مبارکباد دی اوردعا فرمائی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button