پاکستان

شب معراج ملک بھر میں آج عقیدت و احترام سے منائی جائے گی

: اسلام آباد: رحمتوں اور برکتوں کی رات شب معراج مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ آج منائی جائے گی۔شب معراج وہ شب ہے جب اللہ رب العزت نے اپنے حبیب نبی محترم حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو معراج کا شرف عطا کیا اور پانچ نمازوں کا تحفہ عطا کیا۔
یہ واقعہ ہجرت سے 5 سال قبل پیش آیا جب حضرت جبریل براق لے کر نبی آخرالزماںۖ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کیا اے اللہ کے رسول! آپ کا رب آپ سے ملاقات کا خواہشمند ہے۔
حضور اکرمۖ اس مقدس سفر کے دوران مسجد الحرام سے مسجد اقصی گئے جہاں تمام انبیائے کرام نے آپۖ کی اقتدا میں نماز ادا کی اور پھر آپ آسمانوں میں اللہ تعالی سے ملاقات کرنے تشریف لے گئے۔
اسی سفر میں امت محمدیہۖ پر نماز بھی فرض ہوئی یہی وجہ ہے کہ اس شب خصوصی عبادات کا اہتمام کیا جاتا ہے۔
شب معراج کو اہل ایمان نوافل ادا کرتے ہیں، درود و سلام اور نعت خوانی کی محفلیں سجائی جاتی ہیں، گناہوں سے بخشش اور ملکی سلامتی کے لیے رب ذوالجلال کی بارگاہ میں التجائیں کی جاتی ہیں۔
آج کی رات شہر شہر گلی گلی میں محافل ذکر معراج منعقد ہو ں گی اور خصوصی دعاوں کااہتمام کیا جائے گا جبکہ آج کی رات کی مناسبت سے مساجد کو بھی برقی قمقموں سے سجا دیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button