
حویلیاں(بیورورپورٹ )سردار مہتاب خان امیدوار قومی اسمبلی مخالف امیدواروں پر تگڑے وار تحصیل حویلیاں میں مہتاب عباسی کا گھڑیال میں چھا گیا تاریخی پاور شو کردیا مخالفین کی آنکھیں کھول کر رکھ دیں ۔ہزاروں کے مجمع نے این۔اے 16 سے مہتاب احمد عباسی کی اکثریت ثابت کردیکھائی جلسے میں نوجوانوں کا جوش وخروش دیدنی تھا ۔ضلع ایبٹ آباد کی سیاست میں مجاور آ گئے ہیں جن کی سیاست صرف مال بنانا ہے،اقتدار کے حصول کے لئے سیاسی جماعتوں کا منشور عوام کو بیوقوف بنانا ہوتا ہے،غیر یقینی صورتحال کے پیش نظر الیکشن کا ماحول نہیں بن رہا،شفاف انتخابات نہ ہوئے تو قوم سمیت دنیا تسلیم نہیں کرے گی،ماضی سے نکل کر مستقبل کے چیلنجز کا مقابلہ کرنا ہوگا،مسلم لیگ ن میں میاں نواز شریف کی گرفت کمزور ہو چکی ہے۔ ان خیالات کا اظہار سابق گورنر اور امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 16 سردار مہتاب احمد خان نے حویلیاں میں ایک تاریخی شو کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔بزرگ سیاسی شخصیت حاجی فریدخان، حاجی احمد نواز خان، سابق چیئرمین لیاقت خان، ملک شہزاد اعوان، ڈاکٹر جہانگیر خان مسرور شاہ اور دیگر نے شرکت کی انہوں نے کہا کہ 2024 کے الیکشن ملک کی سمت کا تعین کریں گے اور ضرورت اس بات کی ہے کہ انتخابات شفاف اور غیر جانبدارانہ ہوں تاکہ عوام کو فیصلہ کرنے کا برابر موقع مل سکے ۔سردار مہتاب احمد خان نے کہا کہ میں نے مشرف دور میں ڈھائی سال جیل برداشت کی لیکن آمریت کا ساتھ نہیں دیا لیکن بدقسمتی سے آج مخصوص جماعت کو آگے لانے کے لئے دوسری بڑی جماعت کی قیادت کو جیل میں ڈال دیا گیا ہے جو کہ غیر سیاسی قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ شاہد ہے کہ بیساکھیوں کے سہارے ملنے والا اقتدار کبھی دیرپا اور بااختیار نہیں ہوتا اور 2024 ء کا الیکشن اسی سمت جاتا نظر آریا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں سردار مہتاب احمد خان نے کہا کہ مسلم لیگ ن میں میاں نواز شریف کی گرفت کمزور ہو چکی ہے جس وجہ سے جماعت سنجیدہ لوگ خاموش ہو رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ غیر یقینی صورتحال کے پیش نظر الیکشن کی گہما گہمی نظر نہیں آ رہی اور یہ پہلا الیکشن ہے جس کا نتیجہ پوری قوم کو پہلے ہی پتہ ہے جو کہ افسوس ناک ہے ۔سردار مہتاب احمد خان نے کہا کہ قومی حالات کو دیکھ کر جماعتی قید سے نکل کر عوام کے سامنے پیش ہوئے ہیں تاکہ قوم کو اصل مسائل اور ان کا حل بتا سکیں۔