
ٹیکسلا (طاہر فریدون)جے یو آئی کے نامزد امیدوار ووٹ کے حقیقی حقدار ھیں مفتی عبدالشکور شاکر ، دنیا دار سیاسی جماعتیں دولت کے سہارے ووٹروں کے ایمان کو خریدتی ھیں ملک سفیرعالم ، جب تک اسلام کا نظام حاکم نہیں بن جاتا، عام آدمی کے حقوق پامال ھوتے رھیں گے محمد اقبال اعوان تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز محلہ کوہستان سرائے کھولہ میں جے یو آئی کے نامزد امیدواروں کے اعزاز میں ایک کارنر میٹنگ کا اہتمام کیا گیا کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے ممتاز و معروف عالم دین مفتی عبدالشکور شاکر نے کہا کہ شرعی لحاظ سے جے یو آئی کے نامزد امیدوار ہی ووٹ کے اصل اور حقیقی حقدار ھیں، انہوں نے اپنے تفصیلی خطاب میں ووٹروں کو ووٹ کی شرعی حیثیت کے متعلق آگاہ کرتے ھوئے کہا کہ ووٹ ملک و قوم کے لئے قیادت کے انتخاب کا ذریعہ ھے، ووٹ کے صحیح استعمال سے ہی ھم ملک میں مثبت تبدیلی لا سکتے ہیں اور ووٹ کے غلط استعمال سے ہم ملک و قوم پر عذاب مسلط کرتے ہیں، ملک کی ترقی نہ ہونے کی بنیادی وجہ ووٹ کا غلط استعمال ھے کارنر میٹنگ سے امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 54 ملک سفیر عالم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا دار سیاسی جماعتوں نے ہمیشہ دولت کے سہارے ووٹروں کے ایمان کو خریدا ہے اور ایسا وہ اس لئے کرتے ھیں کہ یہ لوگ سیاست کو کاروبار سمجھتے ہیں، الیکشن میں وہ سرمایہ کاری کرتے ھیں اور الیکشن جیت کر وہ پھر عوام کی خدمت کی بجائے سو گناہ سود کے ساتھ اپنی تجوریاں بھرتے ہیں، قوم کو ایسے بہروپیوں کو پہچاننا اور ان سے نجات حاصل کرنا ھو گی، امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 12 محمد اقبال اعوان نے اپنی تقریر میں کہا کہ یہ ملک اسلامی نظام کے نفاذ کے لئے قائم کیا گیا اور بحثیت مسلمان بھی اسلام نظام کو ملک کا حاکم نظام بنانا ہمارا فرض ھے مگر بدقسمتی سے نہ تو ہم ملک کے قیام کو عملی شکل دے سکے اور نہ ہی بحثیت مسلمان ہم اسلامی نظام کی بالادستی قائم کر سکے، اقبال اعوان نے کہا کہ یہ لکھی پڑھیں بات ہے کہ جب تک اسلام کا نظام حاکم نہیں بن جاتا، عام آدمی کے حقوق پامال ھوتے رھیں گے تقریب سے میزبان مقررین مولانا خالد فاروق، سیف اللہ، مفتی رئیس، حاجی شاہ میر، نے بھی خطاب کیا اور جے یو آئی کے نامزد امیدواروں کو اپنے تعاون کا بھرپور یقین دلایا