پاکستانتازہ ترین

اسلام عورت کو خلع کا حق دیتا ہے: سپریم کورٹ

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے خلع کے خلاف پاکستانی شہری کی اپیل خارج کرنے کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا

سپریم کورٹ نے امریکہ میں شادی کرنے اور پاکستان میں خلع لینے کے خلاف کیس کی سماعت کرتے ہوئے ریمارکس دیے ہیں کہ اگر میاں بیوی میں ہم آہنگی اور خوشی نہ ہو تو اسلام انہیں علیحدگی کی اجازت دیتا ہے۔

امریکہ میں شادی اور پھر خلع لینے سے متعلق کیس کا 7 صحفات پر مشتمل فیصلہ جسٹس حسن اظہر رضوی نے تحریر کیا ہے۔

سپریم کورٹ نے اپنے تحریری حکم نامے میں کہا کہ درخواست گزار نے امریکہ میں ہونے والے نکاح کی پاکستان میں منسوخی چیلنج کی، ثمرینا رشید میمن امریکہ کے ساتھ ساتھ پاکستانی شہریت بھی رکھتی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button