پاکستان

نااہلی 10 سال کرنے کیلئے نیب کا ہائی کورٹ سے رجوع ‘ درخواست سماعت کے لئے منظور

قومی احتساب بیورو (نیب)نے سزا یافتہ اف افراد کے الیکشن لڑنے کے معاملے پر اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔ جسے ہائی کورٹ نے سماعت کے لئے منظور کر لیا۔
نیب کی سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل کل سماعت کے لئے مقرر کی گئی ہے’ جسٹس محسن اخترکیانی اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز اپیل پر سماعت کریں گے
نیب نے عدالت سے سگنل بینچ کافیصلہ معطل کرنے کی استدعا کی ہے اور کہا ہے کہ الیکشن لڑنے کے لئے نیب سزا یافتہ کی10 سال نااہلی کی مدت بحال کریں ۔
نیب کا موقف ہے کہ نیب کے سزا یافتہ افراد کیس لڑنے کے لئے ہائی کورٹ کے سنگل بینچ کے فیصلے کا حوالہ دے رہے ہیں۔
نیب کا کہنا ہے کہ جون میں سنگل بینچ نے نیب نااہلی کی مدت 10 کے بجائے 5 سال کردی تھی سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کی الیکشن لڑنے کے لئے سنگل بینچ کے فیصلے کا حوالہ دیاجا رہاہے۔
نیب نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت انٹرا کورٹ اپیل میں سنگل بینچ کا فیصلہ فوری معطل کرے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button