صحت

سونف متعدد امراض سے تحفظ میں مدد دے سکتی ہے، طبی ماہرین

اسلام آبا:طبی ماہرین نے کہا ہے کہ سونف کو زمانہ قدیم سے طبی لحاظ سے فائدہ مند تصور کیا جاتا ہے جو متعدد امراض سے تحفظ میں مدد دے سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سونف وٹامن اے، سی اور ڈی کے ساتھ ساتھ اینٹی آکسائیڈنٹس سے بھی بھرپور ہوتی ہے۔ سونف جسمانی وزن میں کمی، نظام ہاضمہ کی بہتر ی، نقصان دہ اجزاء کو جسم سے خارج کرنے، جسم میں گلوکوز کی سطح متوازن رکھنے کےعلاوہ بے وقت کھانے کی خواہش کو قابو کرنے اور انسانی جسم سے اضافی سیال کو خارج کرنے میں مدد دیتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سونف انسانی دل کی صحت کو بہتر بنانے، جگر ،آنکھ کی صحت کے لیے بھی فائدہ مند ہے۔ طبی ماہرین نے مزید کہا کہ سونف میں موجود آئل ورم کش خصوصیات رکھتے ہیں اور جلدی مسائل کے خاتمہ میں معاون ثابت ہوتی ہے۔ اسی طرح سونف ذیابیطس کے خلاف مزاحمت کی حامل ہے اور جراثیم کش خصوصیات کے باعث مسوڑوں کے مسائل کے خاتمہ میں بھی اہم کردار کی حامل ہے۔ مزید برآں سونف نظام ہاضمہ کے مسائل کے تدارک، مسلز کو ریلیکس کرنے اور نظام تنفس کے لیے بھی فائدہ مند ہے۔ ایک طبی تحقیق کے مطابق سونف کا استعمال نظام تنفس ،پھیپھڑوں اور جوڑوں کے درد میں کمی لا نے میں مدد دے سکتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button